صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ضلعی انتظامیہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بھر کے لاک ڈاؤن کیا جائے

0

کوئٹہ :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ضلعی انتظامیہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بھر کے لاک ڈاؤن کیا جائے اور اُن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی عمل میں لائی جائے جو اشیاء خو د نوش کی قیمتوں میں اورخو د اضافہ کررہے ہیں ا ورذخیرہ اندوزی میں ملوث ہوں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے آفسیران سے بذریعہ وئع یولنک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اُٹھا رہی ہیں۔محدود وسائل کے باوجود صوبے کے تمام اضلاع میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم۔کوئٹہ میں مفت روٹیوں کی فراہمی اور قرض حسنہ اسکیم جیسے اقدامات صوبائی حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکھنے کیلئے اورعوام کواس موذی مرض سے دور رکھنے کیلئے حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے انہوں نے متعلقہ ضلعی انتظا میہ اور آفیسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ دوران لاک ڈاؤن ذخیراہ اندوزی اور وااشیاء خو ردونوش کی قیمتوں میں اضافہ میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کریں اور ایسے عناصر کوفوری طور پر گرفتار اورجرمانے حد کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ایسے عناصر ناسورہیں اور حکومت ایسے عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ان کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.