سوئی جماعت اسلامی کی تعاون سے الخدمت فاؤنڈیشن نے سوئی کے دیہی علاقے موضع شازین میں 40 غریب گھرانوں کو راشن تقسیم کیا گیا

0

ڈیرہ بگٹی : سوئی جماعت اسلامی کی تعاون سے الخدمت فاؤنڈیشن نے سوئی کے دیہی علاقے موضع شازین میں 40 غریب گھرانوں کو راشن تقسیم کیا گیا راشن پیکیج میں پندرہ دن کیلئے بنیادی ضروریات کی اشیاء آٹا، چاول، چینی، دالیں، گھی اور دیگر اشیاء شامل تھیں،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن دوست محمد بگٹی کا کہنا تھا کہ کہ یہ سہرائی علاقہ ہے ریتلا ہونے کی وجہ سے یہاں گرمی بہت شدید ہوتی ہے مزید انہوں نےکہا الخدمت ایسے علاقہ منتخب کرتی ہے حکومتی ادارے یہاں پہنچے ہیں الخدمت کے رضاکار اس سے قبل سنگلاخ پھاڑیں عبور کر کہ سر لوپ میں جاکر راشن تقسیم کیا اور اب الخدمت کے رضاکار اس شدید گرمی میں روزے کی حالت میں اس ریگستان علاقہ میں بھی پہنچ کر مستحقین خاندان میں راشن تقسیم کررہے ہیں ان شاءاللہ الخدمت اپنی جدوجہد پورے رمضان المبارک میں جاری رکھے گی دوست محمد بگٹی نے کہا کہ اگر ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں ہمارے بڑے لوگ اپنا زکوات درست طریقہ سے نکالیں میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ پورے ڈیرہ بگٹی میں تین چار سال کے اندر ایک بھی غریب نہیں ہوگا ۔انہوں نے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی امانتیں ان لوگوں کے سپر کئے جارہے ہیں مجھے امید ہے کہ الخدمت کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.