چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے گزشتہ روز کوئٹہ شہر کا اچانک دورہ کیا

0

چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے گزشتہ روز کوئٹہ شہر کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ایڈ یشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالبا سط،کمشنر کوئٹہ ڈویڑن عثمان علی خان،ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزق چیمہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر(ر)اور نگ زیب بادینی بھی ان کے ہمراہ تھے۔چیف سیکرٹری نے جناح روڈ پر حکومت کی طرف سے دی گئی احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عملد رآمد نے کرنے پر دو نجی بینکوں کومکمل طور پر سیل کرنے کا حکم دے دیا جبکہ طوغی روڈ پر ایک ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک کرونا وائرس کے اثرات رہیں گے ہمیں محتاط رہنا ہوگااور حکومتی فیصلوں کا احترام کرنے سے ہی کرونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہیں کررہی ہے جسکی وجہ سے کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہاہے۔اور احتیا طی تدابیر اور سماجی فاصلہ نہ رکھنے کی وجہ سے مقامی طور پر وائرس ایکدوسرے سے پھیلنے کی شرح میں بھی اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر کی جانب راغب کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ اسی طرح کے دورے کرتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.