محکمہ تعلقات عامہ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور آل بلوچستان ٹیکنیکل کلرک اینڈ ایمپلائز سٹاف ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس

0

محکمہ تعلقات عامہ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور آل بلوچستان ٹیکنیکل کلرک اینڈ ایمپلائز سٹاف ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت وقاص شاہین اور شمس اللہ کاکڑ ہوا۔اجلاس میں دونوں ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور تمام اہلکاروں نے شرکت کی۔جس میں محکمے کے لیے اسپیشل پروفیشنل الاؤنس کے حصول کے لیے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا گیا۔اور فیصلہ ہوا کہ محکمہ تعلقات عامہ 24گھنٹے الیکٹرونک،پرنٹ اور شوشل میڈیا پر حکومتی کارکردگی اور پبلسٹی بھرپور انداز میں کررہا ہے۔محکمہ تعلقات عامہ عمومی حالات سمیت کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 24گھنٹے فرنٹ لائن کا کردار ادا کرتاہے خصوصاً کرونا وائرس کی ہنگامی صورتحال میں محکمے آفیسران و اہلکاران مسلسل 24گھنٹے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ محکمے کے دس آفیسران اور اہلکاران کرونا وائرس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔جبکہ حکومت بھی بخوبی جانتی ہے کہ حکومت کے تمام امور خصوصاً موجودہ ہنگامی حالات کی تمام کوریج محکمہ کررہا ہیاور لاک ڈاؤن کے دوران حکومت جن سات محکموں کو کام پر بولا تھا اس میں محکمہ ہذا بھی شامل ہے۔لیکن یہ امر افسوسناک ہے کہ اس محکمہ کا آج تک مالی طور پر کوئی فائدہ نہیں پہنچایا گیا ہے۔محکمہ کا عملہ انتہائی قلیل تنخواہوں میں گزارا کررہا ہے۔اس کے علاوہ خصوصی اعزازی تنخواہ دیتے وقت بھی محکمے کی سمری کو فنڈز نہ ہونے کی وہ سے نا منظور کرلیا جاتا ہے۔جس سے محکمے کا عملہ مایوسی کا شکار ہے۔ جبکہ محکمے کے ملازمین کا دیرینہ مطالبہ اسپیشل پروفیشنل الاؤنس پر احکام بالا کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں لہذا اپنا بنیادی حق کے حصول کیلئے ہر ممکن حد تک مشترکہ جدوجہد کی جائے گی اس سلسلے میں الاؤنس کے حصول کے لیے تین کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔ انہوں نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ حکومتی اقدامات اور عوامی مسائل الیکٹرونک پرنٹ اورسوشل میڈیا کے ذریعے پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔لہذا ملازمین اپنے حق کے حصول کے لیے ہر فورم استعمال کریں گے اور اس سلسلے میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کر کے اس ضمن میں تمام آپشنز پر غور کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.