ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے تحصیل پشین کے مختلف مواضعات میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کا دور

0

ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے تحصیل پشین کے مختلف مواضعات میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ٹڈی دل حملے کے کیخلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت پشین فیض اللہ شاہ بھی انکے ہمراہ تھے۔کسانوں اور علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ زراعت اور ریونیو ملکر ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو جراثیم کش ادویات فراہم کی جائیگی متاثرہ علاقوں میں ٹڈی دل کے چھوٹے جھنڈ نے حملہ کیا ہے ڈسٹرکٹ پشین ٹڈی دل کے بڑے غول کے حملہ سے ابھی محفوظ ہے ٹڈی دل ایک قدرتی آفت ہے جسکا خطرہ اب بھی موجو دہے مگر ہم نے مل کر اس آفت کا مقابلہ کرنا ہے اس موقع پر کاشتکاروں نے انتظامیہ کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ زرعی اجناس و باغات کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کیلئے کسانوں کے مطالبات کو متعلقہ حکام تک پہنچائے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے ٹڈی دل کیخلاف آپریشن میں حصہ لینے والے تمام ٹیموں زراعت،ریونیو،ایف سی اور مقامی کاشتکاروں کے ذمہ دارانہ کردار پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.