فیس بک کے ایک اعلی اہلکار کے مطابق ایسے سینکڑوں اکائونٹ ختم کر دیے گئے ہیں

فیس بک کے ایک اعلی اہلکار کے مطابق ایسے سینکڑوں اکائونٹ ختم کر دیے گئے ہیں

نیویارک: فیس بک کے ایک اعلی اہلکار کے مطابق ایسے سینکڑوں اکائونٹ ختم کر دیے گئے ہیں جنہیں مشرق وسطی، افریقہ اور مشرق بعید میں فعال رکھا گیا تھا۔ سماجی رابطوں کی اس ویب سائٹ کے مطابق یہ اکائونٹ مربوط لیکن غیر مستند رویے رکھنے والے تین مختلف آپریشنز سے منسلک تھے جنہیں انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، نائجیریا اور مصر سے جاری رکھا گیا تھا۔ فیس بک کے مطابق انڈونیشیا میں ایک سو سے زائد جعلی اکانٹ بند کر دیے گئے، جو مشرقی صوبے پاپوا کی مبینہ آزادی کی تحریک کی حمایت یا مخالفت میں چلائے جا رہے تھے۔ مصر میں بند کیے گئے اکانٹ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کرنے کے علاوہ قطر، ترکی، ایران اور یمن کے خلاف تنقیدی بیانات بھی شائع کرتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں