پاکستان میں پردے کے پیچھے سیاست ہوتی ہے، ندیم افضل چن

پاکستان میں پردے کے پیچھے سیاست ہوتی ہے، ندیم افضل چن

اسلام آباد:  وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ یہ ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ پردے کے پیچھے سیاست ہوتی ہے، احتساب کا نظام کمزور ہے، جیلوں میں ہزاروں بے گناہ افراد قید ہیں،الیکشن کمیشن کا معاملہ بھی اپوزیشن کی معاونت سے حل ہوجائے گا۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر تمام جماعتوں کا اتفاق تھا، ان کی ملازمت کی مدت میں توسیع کا قانونی مسودہ جلد منظر عام پر آجائے گا۔وزیراعظم کے ترجمان کا اس بابت کہنا تھا کہ اپوزیشن سے ہر معاملے پر مذاکرات کررہے ہیں اور امید ہے کہ یہ ہمارا ساتھ دیں گے۔ وزیراعظم کے ترجمان نے کہاکہ احتساب کا نظام کمزور ہے، جیلوں میں ہزاروں بے گناہ افراد قید ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر ہی مریض کو ریلیف دیا جاتا ہے ،عدالتی نظام میں اصلاحات کا حامی ہوں۔ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھنا چاہیے تاہم عدالتی نظام میں اصلاحات کا حامی ہوں۔ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہا کہ وثوق سے کہتا ہوں نیب کا ادارہ آزاد ہے۔فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں چل رہا ہے، الیکشن کمیشن کا معاملہ بھی اپوزیشن کی معاونت سے حل ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں