بی پی ہائی تھا'، پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون برقع پہن کر عدالت میں پیش

بی پی ہائی تھا’، پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون برقع پہن کر عدالت میں پیش

کراچی:  کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعے کے وقت بلڈ پریشر ہائی تھا اور میں اسپتال جا رہی تھی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ٹریفک پولیس اہلکار سے خاتون کی بدسلوکی کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ملزمہ خاتون ثنا عدالت میں برقعے میں اور نقاب لگا کر اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والی خاتون نے دوران سماعت موقف اپنایا کہ واقعے کے وقت میرا بلڈ پریشر بہت ہائی تھا اور میں اسپتال جا رہی تھی، میں نے گرین لائٹ سمجھ کر سگنل کراس کیا تھا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو متعلقہ عدالت میں چالان پیش کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ملزمہ کی ضمانت کی توثیق کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں