بلوچستان کے ذہین اور طلباء ہمارادرخشندہ مستقبل ہیں،گورنر بلوچستان

0

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ بلوچستان کے ذہین اور طلباء ہمارادرخشندہ مستقبل ہیںانہوں نے کہاکہ طلباء اپنے ذہنوں کو علم کی روشنی سے سے روشن کرکے ہی مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بن سکتے ہیں ۔گورنر یاسین زئی نے کہاکہ طلباء کے اذہان کو علمی چھا ن بینی سے منور کرنے اور ان کے کردار وشخصیت کو سچی بنیادیں فراہم کرنے کے حوالے اساتذہ کی رہنمائی اور بھرپور توجہ نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کے روز خضدار ریز یڈ یشنل کالج کے زستاتذہ اورطلباء کے گورنر ہاوس کوئٹہ کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔گورنر نے طلباء پرزور دیاکہ آپ اپنی پوری توجہ اپنی پڑھائی پر مرکوزرکھیں اور دستیاب وسائل اور مواقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.