تین دن پہلے عزیز میمن کے بھائی سے بات ہوئی وہ تفتیش سے مکمل غیرمطمئن تھے، فواد چوہدری

0

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدر ی نے صحافی عزیز میمن کے قتل معاملہ پر کہا ہے کہ تین دن پہلے عزیز میمن کے بھائی سے بات ہوئی وہ تفتیش سے مکمل غیرمطمئن تھے۔ٹوئٹر پراپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ظاہر ہے جب مبینہ فاتل خود تفتیش کے نگران ہوں انصاف کیسے ہو سکتا ہے ؟ ۔فواد چوہدری نے کہاکہ سندھ حکومت اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضع کرے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مقتول ان کو مجرم ٹھہرا کر گیا ہے اتنی آسانی سے یہ لہو مٹے گا نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پہلے دن شیری مزاری اور میں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست کی تھی۔فواد چوہدری نے کہاکہ اسپیکر کو درخواست کی تھی کہ عزیز میمن کے قتل کی تفتیش وفاقی ایجنسی کو کرنی چاہئے۔فواد چوہدری نے کہاکہ اس قتل کے پس منظر حقائق کی روشنی میں سندہ پولیس اس کی تفتیش کر ہی نہیں سکتی۔فواد چوہدری نے کہاکہ سندھ پولیس نے جس طرح اس قتل کو طبعی موت قرار دیا وہ قابل مذمت ہے۔انہوںنے کہاکہ مقتول خود قاتل بتا کر گیا ہے، ایسے کیسے خاموش ہو جائیں سندھ کے کرتا دھرتا اتنی آسانی سے اس قتل سے نہیں بچ سکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.