فروری میں بر آمدات میں اضافے پر خوشی ہے ،زرعی پیداوار اور بر آمد ات کیلئے جامع پالیسی بنائی جارہی ہے ،عبد الرزاق دائود

0

 اسلام آباد (این این آئی)مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہاہے کہ فروری میں بر آمدات میں اضافے پر خوشی ہے ،زرعی پیداوار اور بر آمد ات کیلئے جامع پالیسی بنائی جارہی ہے ،کورونا وائرس کی وجہ سے درآمدات برآمدات میں مسائل ہیں،برازیل نے 500 ملین ڈالر شوگر انڈسٹری سے فیول حاصل کر کے بچائے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عبد الرزاق دائود نے کہاکہ ہم نے زراعت میں ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔ انہوںنے کہاکہ برآمدات بڑھانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی کو اپنانا ہے، کئی سال سے پاکستانی برآمدات کمی کا شکار تھیں۔ انہوںنے کہاکہ خوشی ہے کہ فروری میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ معیشت کی سمت درست ہونے کا اشارہ ہے، ہم ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے زریعے برآمدات میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس پالیسی پر کام ہو رہا ہے کہ برآمدات سے ملک کو کیسے فائدہ پہنچایا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ زرعی پیداوار اور برآمدات کے لیے جامع پالیسی بنائی جا رہی ہے۔رزاق دائود نے کہاکہ ہماری انڈسٹری میں نئی ایجادات ہو رہی ہیں ، ہم نے بہتر ٹیکنالوجی سے انڈسٹری کو بہتر بنانا سیکھا ہے ، ہم نے بہتر ٹیکنالوجی سے انڈسٹری کو بہتر بنانا سیکھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فروری 2020 میں فروری 2019 کے مقابلے میں برآمدات13.6 فیصد بڑھی۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے درآمدات برآمدات میں مسائل ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شوگر انڈسٹری میں ہم بہت مسائل کا شکار ہیں۔رزاق داؤد نے کہاکہ برازیل نے 500 ملین ڈالر شوگر انڈسٹری سے فیول حاصل کر کے بچائے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی چینی کی صنعت بڑی ہے،پاکستان کے لیے زرعی مصنوعات کا اگانا ، ان کو ہراسیس کرنے سے زیادہ بہتر کچھ نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے زراعت میں ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینا ہے،ایتھنول کو بطور ایندھن استعمال کو فروغ دینا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے زریعے برآمدات میں اضافہ کرسکتے ہیں۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.