اقوام متحدہ پاکستان کا اپنے سابق سیکریٹری جنرل ہاوئیر پیریز ڈی کیوآر کی وفات پر انتہائی افسوس کا اظہار

0

 اسلام آباد (این این آئی)اقوام متحدہ پاکستان نے اپنے سابق سیکریٹری جنرل ہاوئیر پیریز ڈی کیوآر کی وفات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں اقوام متحدہ پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کی وفات کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ پیرس ڈی کیو آر 1982 سے 1991 تک اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری رہے۔اقوام متحدہ پاکستان  نے کہاکہ انہوں نے اپنے پیچھے دنیا میں امن کا ورثہ چھوڑا ہے،انہوں نے بات چیت کے فروغ،فریقین کو قریب لانے اور کامیاب مذاکرات کے لیے سہولت کاری کا ورثہ چھوڑا۔ٹویٹ پیغام میں اقوام متحدہ کے آنجہانی سیکریٹری جنرل پیریز ڈی کیو آر کی تصویر بھی شائع کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.