پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس کا میلہ (آج) سے سجے گا

0

 اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس کا میلہ (آج) سے سجے گا، سلووینیا سے ڈیوس کپ ٹائی مقابلے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹ میں کھیلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کو معروف اسٹار اعصام الحق اور عقیل خان کے علاوہ مزمل مرتضیٰ ، ہیرا عاشق اور محمد عابد کی خدمات میسر ہیں، اس حوالے سے قومی ٹیم کے نان پلیئنگ کوچ مصحف ضیا ء نے بتایا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کوگراس کورٹ پر ڈیوس کپ کے میچز کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔سلووینیا کی ٹیم پہلی بار ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان کی مہمان بنی ہے، ٹائی میں ہمیشہ مقابلہ سخت ہوتا ہے،گراس کورٹ کی وجہ سے ہمارا جیتنے کا چانس ففٹی ففٹی ہے، کیونکہ گراس کورٹس فاسٹ ہوتی ہیں، جس کا مہمان پلیئرز کو تجربہ نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.