بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کی انعامی رقم 50 فیصد کم کر دی

0

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ نے اخراجات میں کمی کی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے انڈین پریمیر لیگ کی انعامی رقم میں بھی 50 فیصد کمی کر دی ہے۔بی سی سی آئی کے ایک بیان کے مطابق آئی پی ایل جیتنے والی ٹیم کو 20 کروڑ بھارتی روپے کے بجائے اب 10 کروڑ (یعنی 13.6 لاکھ ڈالرز) ملیں گے ، دوسرے نمبر آنے والی ٹیم (رنرز اپ) کو ساڑھے 12 کروڑ(بھارتی روپے) کے بجائے سوا 6 کروڑ روپے ملیں گے اسی طرح کوالیفائرز (سیمی فائنل) ہارنے والی ٹیموں کو بھی اب 4.3 کروڑ روپے ملیں گے۔بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ بورڈ کے اوسط درجے کے کسی ملازم کو 8 گھنٹے سے کم طوالت کے فضائی سفر کی صورت میں بزنس کلاس کا ٹکٹ بھی نہیں ملے گا۔بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ اخراجات میں کمی کے اقدامات کی وجہ سے انعامی رقم میں کمی کی گئی ہے۔ ایک بھارتی خبر رساں ادارے نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ بورڈ نے یہ اقدامات اس لیے کیے ہیں کیونکہ آئی پی ایل کی فرنچائز (ٹیمیں) اسپانرز سے بھی ایک خطیر رقم کماتی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2020 کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ ڈالرز (سات کروڑ 75 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.