ضلع میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے ،لوگوں کیلئے کوئی خاطر خواہ روزگاراور تجارت کے ذرائع نہیں ،میر علی جان نوتیزئی

0

دالبندین( این این آئی)چیئرمین سینٹ آف پاکستان حاجی میر محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں خان پینل کے سینئررہنماء سابق چیئرمین بلدیہ دالبندین میر علی جان نوتیزئی نے ملاقات کی اور انھیں ضلع چاغی کے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس وقت ضلع میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور لوگوں کے لئے کوئی خاطر خواہ روزگاراور تجارت کے ذرائع نہیں ایران کے بارڈر سے جو پیٹر ول اور تیل کے کام ہورہا تھا وہ بھی صوبائی حکومت نے محدود کردی ہے لوگوں کے روز مرہ زندگی میں مشکلات آرہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ سخت مشکلات سے دوچار ہیں اور ضلع چاغی میں آئے روزجرائم جنم لے رہے ہیں انہوں نے کہا ضلع چاغی بلوچستان کا واحد پر امن ترین ضلع ہے یہاں کے عوام نے پاکستان کے سلامتی کو ہمیشہ اہمیت دی ہے اور میر علی جان نوتیزئی نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں سے زمینداروں اور مالداروں کوکافی نقصانات ہوئے زمینداروں کے بندات سمیت کڑی فصلات اور گھرانے،مشینری سیلابی پانی کی نذر ہوگئیں اور زمینداروں کو سخت نقصانات برداشت کرنی پڑی، لہذا حکومت متاثرہ زمینداروں کی فوری امداد کریں اور بلڈوزر کے گھنٹے فراہم کریں انہوں نے کہا کوئٹہ ٹو تفتان انٹر نیشنل روڈ کی حالت بھی انتہائی خستہ حالت ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ہمیشہ حادثات ہوتے ہے ضلع میں ایسے علاقے ہے جہاں بجلی کا کوئی کھمبہ اور ٹرانسفر نہیں ہے لوگوں نے سروس تار ایک مٹردور تک لکڑی کے بانسوں پر لگا کر بجلی حاصل کررہے ہیں جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بنتی ہے ایسے آبادیاں بھی ہیں جہاں سینکڑوں گھرانوں کے لئے صرف100kvکا ٹرانسفامرہے جو لوڈ کی وجہ سے جل جاتے اور کئی ہفتے بجلی نہیں ہوتی لوگ مجبور ہو کر اپنی مدد آپ کے تحت ٹرانسفامر بنانے کے خود چندہ جمح کرتے ہیں انہوں نے کہا پانی صحت تعلیم سڑکوں کی طرف حکومت فوری توجہ دیںکیونکہ اس سائنسی دور میں بھی ضلع چاغی کے باشعور عوام پانی صحت تعلیم سڑک بجلی روزگار جیسے سہولیات سے اکثر محرم ہیں انہوں نے چیئرمین سینٹ کو بتایا ضلع چاغی ہم سب کاگھر اور پہچان ہے اس کی ترقی اولین ترجیح ہونی چائیے سینٹ چیئرمین حاجی میر محمد صادق سنجرانی نے کہا بلوچستان اور ضلع چاغی کے ترقی کے لئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے تمام وسائل کو بروئے کار لاکر عوام کی خدمت کریں گے اور وہ دن دور نہیں ضلع چاغی کے عوام ترقی اور خوشحالی کے زندگی بسر کرسکیں آخر میں چیئرمین میر علی جان نوتیزئی نے چیرمین سینٹ پاکستان کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے مسائل کے حل میں کافی دلچسپی لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.