افغانستان ، فضائی حملہ میں اہم طالبان کمانڈرسمیت16عسکریت پسند ہلاک

0

مزارشریف، افغا نستان(شِنہوا)شمالی علاقہ میں افغان فوج کے ترجمان محمد حنیف رزائی نے کہاہے کہ افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے ضلع کوشینڈی میں منگل کے روز جنگی جہازوں کی جانب سے عسکریت پسندوں کے اجتماع پر حملے میں اہم طالبان کمانڈر ملا یعقوب اپنے 15ساتھیوں سمیت مارا گیا ہے۔عہدیدار کے مطابق مخبری ملنے پر مقامی وقت کے مطابق رات کو 1بجے فضائی حملہ کیا گیا جس میں طالبان کے ریڈیونٹ کے کمانڈر ملا یعقوب سمیت باغی مارے گئے۔رزائی نے ملا یعقوب کو بدنام کمانڈر کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہاکہ یعقوب کی ہلاکت طالبان کیلئے بلخ اور اس کے ہمسایہ جازجان اور فریاب صوبوں میں بڑا دھچکا ثابت ہو سکتی ہے۔طالبان عسکریت پسندوں نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.