ایلس ویلز ریٹائرڈ،جنوبی ایشیا کیلئے تھامس ایل نئے امریکی سفیر نامزد

0

واشنگٹن:  جنوبی ایشیا کے لیے اعلی امریکی سفیر ایلس ویلز کی 22مئی کو ریٹائرمنٹ کے بعد ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری تھامس ایل وجدا امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں اس خطے کے امور دیکھیں گے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے اس بڑی تبدیلی کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایلس ویلز کے منصفانہ تجاویز، جنوبی و وسطی ایشیا میں تعلقات بنانے اور چیلنجز سے نمٹنے کو یاد کروں گا۔ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں بذات خود ایلس ویلز کی ہماری ٹیم کے اہداف پورا کرنے اور امریکا کی کامیابی کے لیے لگن کو پسند کرتا ہوں، ہم ان کی سروس کے شکر گزار ہیں اور ان کے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔علاوہ ازیںمیڈیا کو دئیے گئے پیغام میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی کہ ایلس ویلز 22 مئی کو ریٹائر ہوں گی اور تھامس ایل وجدا جنوب اور وسطی ایشیائی امور کے قائم مقام سینیئر حکام کے عہدے پر اپنی خدمات انجام دیں گے۔اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ایلس ویلز نے اپنی ذمہ داریوں میں خطے میں سفارتی اور معاشی تعلقات مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ ایلس ویلز زیادہ تر ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں جنوبی اور وسطی ایشیا کی قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری برائے مملکت کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اپنے 31 سالہ تعلق کے دوران ایلس ویلز نے نئی دہلی اور اسلام آباد دونوں ممالک میں امریکی سفارت خانوں میں بطور پولیٹیکل آفیسر بھی خدمات انجام دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.