سویڈن، دنیا کا سب سے چھوٹا ریستوران، ایک شخص کے بیٹھنے کی گنجائش

0

اسٹاک ہوم:  سویڈن میں دنیا کا سب سے چھوٹا ریستوران کھولا گیا ہے جس میں محض ایک فرد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے،ریستوران میں ایک وقت میں تین ڈشوں پر مشتمل کھانا دیا جائے گا لیکن یہ کھانا کوئی بیرا نہیں لائے گا کیونکہ سماجی فاصلے کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے۔ اسی لیے چرخی پر بندھی رسی سے ایک ٹوکری کے ذریعے کھانا لایا جائے گا ۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وبا کے تناظر میں ایک انسان دوسرے سے دور بھاگ رہا ہے۔ لیکن اب سویڈن میں دنیا کا سب سے چھوٹا ریستوران کھولا گیا ہے جس ایک کھلی جگہ پر ایک کرسی اور ایک میز رکھی گئی ہے۔اس ریستوران کا نام Bord fr En یعنی ایک شخص کے لیے ٹیبل رکھا گیا ہے۔ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم سے 360کلومیٹر دور وائرملینڈ کے علاقے میں یہ ریستوران قدرتی سبزہ زار کے عین درمیان 10 مئی کو کھولا جائے گا اور تجرباتی طور پر یکم اگست تک اسے جاری رکھا جائے گا۔ریستوران میں ایک وقت میں تین ڈشوں پر مشتمل کھانا دیا جائے گا لیکن یہ کھانا کوئی بیرا نہیں لائے گا کیونکہ سماجی فاصلے کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے۔ اسی لیے چرخی پر بندھی رسی سے ایک ٹوکری کے ذریعے کھانا لایا جائے گا اور گاہک کے سامنے ریستوران کا کوئی عملہ موجود نہ ہوگا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ سویڈن میں لاک ڈان پر زور نہیں دیا گیا ہے لیکن باشعور لوگ خود ہی احتیاط اور فاصلے کو یقینی بنارہے ہیں۔ تاہم یہ دلچسپ ریستوران اگر کامیاب ہوگیا تو دوسرے بھی اس پر عمل ضرور کریں گے۔سویڈن حکومت کے مطابق لاک ڈان سے لوگوں پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور اسی وجہ سے اس کی سخت شرائط عائد نہیں کی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.