عاصم اظہر کا گانا’’جو تونہ ملا‘‘10 کروڑ ویوز میں شامل

0

لاہور: معروف نوجوان گلوکار عاصم اظہر کے گانے جوتو نہ ملا نے یوٹیوب پر 100 ملین یعنی 10 کروڑ ویوز حاصل کرکے ایک سنگ میل عبور کر لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 10 کروڑ ویوز حاصل کرنے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے عاصم اظہر نے بتایا کہ و ہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے چوتھے گلوکار ہیں۔ عاصم اظہر نے بتایا کہ اس سے قبل راحت فتح علی خان، عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کے گانے اتنے زیادہ ویوز اپنے نام کرچکے ہیں۔نوجوان گلوکار کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے پہلے نوجوان ہیں جن کا ایک یا ایک سے زیادہ گانا یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ عاصم اظہر نے اپنی اس کامیابی پر مداحوں اور شائقین موسیقی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی بے لوث محبت کا اظہار بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.