ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، فائرنگ پر شدید احتجاج

چند روز قبل ایل او سی کے بگسر سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 شہری زخمی ہوئے تھے

0

اسلام آباد:  ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاکستان کی جانب سے بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ،چند روز قبل ایل او سی کے بگسر سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 شہری زخمی ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان نے سینئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا، بھارتی افواج کی جانب سے ایل او سی پر جان بوجھ کر بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے۔واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل شہری آبادی کو نشانا بنایا جارہا ہے، چند روز قبل ایل او سی کے بگسر سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 شہری زخمی ہوئے تھے جب کہ اس سے قبل بھی جندروٹ اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شہید جب کہ ایک معصوم بچی زخمی ہوگئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.