حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد:  حکومت نے سرکاری ملازمین تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ہی ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔حکومت نے عیدالفطر کے باعث حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو مئی کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔وزارت خزانہ نے متعلقہ حکام کو تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو اکیس مئی تک ادائیگیاں کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔وزرات خزانہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عید سے قبل اکیس مئی تک تنخواہیں اور پینش ادا کر دی جائیں۔عیدالفطر 25 یا 26 مئی کو متوقع ہے، لہذا کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ملازمین کو مئی کی تنخواہ اور پنشن مہینہ ختم ہونے سے پہلے ایڈوانس میں جاری کی جائے۔وفاقی وزارت خزانہ نے مراسلہ میں اکائونٹ جنرل آف پاکستان کو ہدایت دی کہ عید الفطر 25 مئی کو منائے جانے کا امکان ہے، تمام سرکاری ملازمین اور ریٹائر ملازمین کو مئی کی تنخواہیں اور پنشن قبل از وقت جاری کی جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.