پنجاب حکومت کا مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کی مالی معاونت کا فیصلہ

0

لاہور :  پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کی مالی معاونت کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق بزدار حکومت نے مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کے مالی امداد کی پیکج کی منظوری دے دی ہے،پیکج صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے تیار کیا گیا تھا، پیکج کے تحت مستحق فنکاروں کو پندرہ سے بیس ہزار روپے تک مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو فنکاروں کی مشکلات کا پورا احساس ہے،لاک ڈاؤن کے باعث دیگرطبقوں کی طرح فنکاروں کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے،مالی مشکلات میں گھرے فنکاروں کو تنہانہیں چھوڑیں گے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت تین ہزار فنکاروں کی مالی معاونت کرے گی،مستحق فنکاروں کی انتہائی شفاف طریقے سے معاونت کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.