وزیراعظم نے وقت کے فرعونوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، وزیراطلاعات پنجاب

0

لاہور :  وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی جدوجہد سے ثابت کیا کہ عزم مصمم کے سامنے کوئی مشکل مشکل نہیں رہتی۔تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے ثانیہ کامران کو سینٹرل پنجاب شعبہ خواتین کا صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خواتین ہماری ملکی آبادی کے نصف حصے پر مشتمل ہیں،یہی وجہ ہے کہ وزیرِ اعظم نے ہر فورم پر خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کی اور خواتین کے کردار کو اہمیت دی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں خواتین کا نہایت اہم کردار ہے اور نیا پاکستان بنانے کے سنگ میل میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی جدوجہد سے ثابت کیا کہ عزم مصمم کے سامنے کوئی مشکل مشکل نہیں رہتی،وزیراعظم نے وقت کے فرعونوں اور نامساعد حالات سے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے کارکنان اور پاکستانیوں کو حق و باطل کی لڑائی کے لیے منظم کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.