میونسپل / اربن ، محلہ اختر آباد ، غریب آباد ، اسلام آباد ، سید آباد ، جلال آباد ، بابو محلہ ، میل کالونی کے مستحقین میں راشن تقسیم کئی گئیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اشرف

0

ہرنائی :۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دومڑ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نائب رسالدار فتح خان خوندی کی نگرانی میں ڈی سی کمپلیکس میں لیویز اہلکاروں نے میونسپل / اربن ، محلہ اختر آباد ، غریب آباد ، اسلام آباد ، سید آباد ، جلال آباد ، بابو محلہ ، میل کالونی کے مستحقین میں راشن تقسیم کئی گئیں۔ حکومت کی جانب سے غرباءاور مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا یہ سلسلہ پچھلے کئی عرصے سے جاری ہے۔ تاکہ کرونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاون سے پیدا ہونے والی مالی و معاشی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی مدد کی جاسکے۔ ضلع ہرنائی میں اب تک مختلف علاقوں کے مکینوں میں راشن تقسیم ہو چکا ہے۔ اور باقی علاقوں میں راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.