یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ کشمیریوں کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا ہے:فردوس عاشق اعوان

یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ کشمیریوں کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا ہے:فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ملکی سلامتی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا ہے،سیاسی قیادت ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی معاملات پر اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دے۔ اتوار کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تمام سیاسی قیادت کو یک زبان ہو کر بھارتی دہشت گردی کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں