سینیٹ الیکشن میں شفافیت کیلئے ہر چیز کوسپورٹ کریں گے،سینیٹر شبلی فراز

سینیٹ الیکشن میں شفافیت کیلئے ہر چیز کوسپورٹ کریں گے،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی ) سینیٹ میںقائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم ہر اس چیز کوسپورٹ کریں گے جس سے سینیٹ الیکشن میں شفافیت آئے،اپوزیشن کو تحفظات ہیں تو ہمارے ساتھ بیٹھے، چیئرمین سینیٹ سے متعلق اپوزیشن کے پاس کوئی منفی چیز نہ تھی،ہم نے اپوزیشن سے بات کی تو انھوں نے اسے ہمارے کمزوری سمجھا،اپوزیشن کواحساس دلانے کے لئے ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک پیش کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قائد ایوان سینیٹ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ سے متعلق اپوزیشن کے پاس کوئی منفی چیز نہ تھی،ہم نے اپوزیشن سے بات کی تو انھوں نے اسے ہمارے کمزوری سمجھا،مولانافضل الرحمان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں ،علی امین گنڈاپور نے فضل الرحمان کی سیاست کو گھر تک محدود کردیا،شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے شو آف ہینڈکی بات کی توساری پارٹیوں نیاس کی مخالفت کی تھی،اپوزیشن کے تو کھانے ختم نہیں ہو رہے تھیاس وقت انہیں احساس نہیں تھا،اپوزیشن کو تحفظات ہیں تو ہمارے ساتھ بیٹھے،ہم ہر اس چیز کوسپورٹ کریں گے جس سے سینیٹ الیکشن میں شفافیت آئے،اپوزیشن کواحساس دلانے کے لئے ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک پیش کی تھی،دلی طور پر ہم کسی کو نہیں ہٹاناچاہ رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں