اسلام آباد ایئرپورٹ پرمنشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، منشیات برآمد

اسلام آباد ایئرپورٹ پرمنشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، منشیات برآمد

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی ) اے ایس ایف نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پربیرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافر سے 10 کلو 632 گرام مائع آئس ہیروئن برآمد کرلی۔اے ایس ایف حکام کے مطابق شزاد نامی ملزم نا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے بہاولنگر سے ہے، ملزم غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے حج کی غرض سے سعودی عرب جا رہا تھا۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کے پاس سے ایک مشروب کی بوتلیں برآمد ہوئیں جن میں مائع آئس ہیروئن اسمگل کی جا رہی تھی مشروبات کی 12 بوتلوں میں 10 کلو 632 گرام مائع آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے ملزم کو گرفتار کرکے اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا۔(آچ)

اپنا تبصرہ بھیجیں