پولیس کے شہدا ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، عثمان بزدار

پولیس کے شہدا ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، عثمان بزدار

لاہور(زیبائے پاکستان آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس کے شہدا کے دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پرامن پاکستان کے عظیم مقصد کی خاطر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہدا قوم کے ہیروز ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے پولیس کے شہدا کے دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہدا نے اپنی قیمتی جانیں ملک میں امن کے لیے قربان کیں، قوم پولیس کے شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔سردار عثمان بزدار نے کہا پولیس کے شہدا نے اپنے خون سے بہادری او جرات کی تاریخ رقم کی ہے اور پولیس شہدا کا قیمتی لہو وطن کو امن کا گہوارہ بنانے کی جدوجہد میں شامل ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کے نتیجے میں ملک میں امن آیا ہے، پولیس کے شہدا ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرامن پاکستان کے عظیم مقصد کی خاطر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہدا قوم کے ہیروز ہیں۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شہدائے پولیس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی، ہم ان کے اہل خانہ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں