بلوچستان میں ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی

بلوچستان میں ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کوئٹہ(زیبائے پاکستان آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئی جبکہ ایک مسافر زخمی ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ مسافر بس کے ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، لیویز اور فرنٹیئر کور کے اہلکار جائے حادثہ پہنچے اور پک اپ سے لاشوں کو باہر نکالا۔لیویز حکام کے مطابق مسافر کوچ کراچی جا رہی تھی جو ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی میں ایک پک اپ سے ٹکرا گئی۔اس سے قبل گزشتہ ماہ 17 جولائی کو بلوچستان کے ضلع حب میں مسافر کوچ اور ہائی روف کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں