مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی،اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت سے تحمل کی اپیل

مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی،اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت سے تحمل کی اپیل

نیو یارک (زیبائے پاکستان آئی این پی ) اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورت حال پر پاکستان اور بھارت سے تحمل کی اپیل کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو این مبصر گروپ نے صورت حال سے متعلق رپورٹ دی ہے، دونوں ملک تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفین ڈیوجارک نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر میں اقوام متحدہ کے مبصر گروپ نے رپورٹ دی ہے جس کے مطابق لائن آف کنٹرول پر حالیہ دنوں میں فوجی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ترجمان سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ دونوں ملک تحمل کا مظاہرہ کریں تا کہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔گزشتہ روز او آئی سی نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورت حال اور مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی اضافی نفری پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔او آئی سی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کو حل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں