صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے

کوئٹہ(زیبائے پاکستان آئی این پی)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن جب بھی جنگ مسلط کی گئی پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارات ،جہرات ،بہادری اور قربانیوں کی نئی داستانیں رقم کرگی وہی قومیں دنیا میں اپنا وجود برقرار رکھتی ہیں اور زندہ رہتی ہیں جو اپنا دفاع مضبوط کرتی ہیں پاکستان نے 6ستمبر 1965 کی شب غیر اعلانیہ جنگ کا مقابلہ کرکے پاک فوج نے ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی شدت پسندی شر پسندی سے صوبے کا ہر طبقہ سیاسی سماجی مذہبی مکتبہ فکر کے لوگ متاثر ہوئے ہیں ملک دشمن عناصر دہشت گردوں کا جنگ کسی خاص طبقہ کے خلاف نہیں بلکہ زندہ قوم اور انسانیت کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں مشکلات آزمائشوں او ر سازشوں کے خلا ف بہادری سے ڈٹ جاتی ہیں اور سرخرو ہوتی ہیںصوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ ہمارے ملک کے لوگ اپنی سوچ اور خیالات کب بدلیں گے کب آزادی کی قدر کرنا سیکھیں گے اپنے ملک کی بقا کے لیے اس قدر مستحکم ہو جائے کہ ہمارے ملک کے خلاف غلط عزائم اور منصو بے کرنے والوں کے ارادے خاک میں ملا سکیں ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ ہمیں آزادی کی نعمت عطا ہوئی اس آزادی کی قدر کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔ اسلام کے اصول حریت ،اخو ت ،مساوات کو علمی سطح پر دُنیا میں پیش کیا جائے 1965 میں بھارت نے اچانک پاکستان پر حملہ آور ہوکر پاکستانی قوم کے ہاتھوں رسوا ہونے کے باوجود ہندوستانی قوم کو ہوش نہ آیا کہ وہ جس قوم سے ٹکرا رہے وہ مٹ تو سکتی ہے مگرجھک نہیں سکتی ہے یہ جنگ محض ہتھیار سے جذبوں سے جیتی جاتی ہے ۔ اس وقت یہ جذبہ پاکستانی قوم میں بیدار ہے پاکستانی عوام کی کشمیر سے دلی وابستگی ہے۔پاکستانی عوام آخری دم تک کشمیر کے ساتھ رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں