شہباز شریف پہلے اپنی پارٹی میں ان ہاس تبدیلی لائیں پھر پارلیمان میں تبدیلی کی بات کریں، فردوس عاشق اعوان

شہباز شریف پہلے اپنی پارٹی میں ان ہاس تبدیلی لائیں پھر پارلیمان میں تبدیلی کی بات کریں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے اپنی پارٹی میں ان ہاس تبدیلی لائیں پھر پارلیمان میں تبدیلی کی بات کریں۔ن لیگ کے صدر شہباز شریف ہیں لیکن فیصلے ان کی جگہ کوئی اور کرتا ہے۔کٹھ پتلی صدر ہونے سے بہتر ہے کہ شہباز شریف پہلے اپنی پارٹی کے حقیقی صدر تو بن جائیں وزیراعظم کی معاون خصوصی نے ٹوئٹ کیا کہ ان ہاس تبدیلی کا بیان بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے انہوں نے مذید کہا کہ ان حسرتوں کے لئے ان سے ہمدردی ہی کی جاسکتی ہے۔ ان ہاس تبدیلی کی شوبازی نہ کریں، پارلیمان میں آکر قانون سازی کی ذمہ داری پوری کریں اپنے ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ تبدیل کرنے کے معاملے میں اپوزیشن کو جس ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا وہ شاید شہباز شریف بھول گئے ہیں،بلاول اور مولانا بھی پارلیمان کی بالادستی کے اپنے دعوں پر عمل کریں، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق اپنی جماعتوں کو یرغمال نہ بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں