الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری نہ ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں، بابر اعوان

0

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن کے ممبران کی تقرری نہ ہونے کے ذمہ داری شہباز شریف پر عائد ہوتی ہے، نئے ارکان کی تقرری کیلئے کئی اجلاس ہوئے مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ریٹائرڈ جج نورالحق قریشی کا نام دونوں طرف سے آیا ہے، ان کے نام پر اتفاق تھا مگر اعلان نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن ممبران کا فیصلہ کرنا پارلیمانی کمیٹی کا اختیار ہے۔انھوں نے کہا کہ شہباز شریف بیمار ہیں نہ بیماری کے باعث لندن گئے ہیں، وہ اپنی پارٹی اجلاس بھی لندن سے کرنا چاہتے ہیں جس باعث الیکشن کمیشن کے ارکان کا معاملہ لٹکا ہوا ہے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو فوری واپس آ کر کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنی چائیے ان کا کہنا تھا کہ آج جمہوریت کس کی وجہ سے نامکمل ہے واضح رہے کہ اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ سپریم کورٹ لے گئی ہے، عدالت کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ ممکنہ آئینی بحران حل کرنے کے لیے مناسب فیصلہ کرے، بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن ممبران کاتقرر نہ ہونے سے آئینی بحران پیدا نہیں ہوگا مگر ایک خلا آ جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.