وزیر خزانہ کی جانب سے غربت 40فیصدسے تجاوز کا اعتراف غریب مکاحکومت کا ثبوت ہے،سید نئیر حسین بخاری

0

اسلام آباد:  پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی جانب سے غربت 40فیصدسے تجاوز کا اعتراف غریب مکاحکومت کا ثبوت ہے،ایک کروڑ ملازمتیں دینے والوں نے 12لاکھ افراد روزگار سے محروم کئے،آئی ایم ایف ملازمین حکومت نے عوام الناس کو مزید 900 کھرب روپے کے قرض میں جکڑ دیاہے،نالائق کپتان کیوجہ سے معاشی کشتی ڈگمگا رہی ہے_جمعرات کو اپنے ایک بیان میں سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ وزیر خزانہ کا غربت چالیس فی صد سے تجاوز کا اعتراف غریب مکا حکومت کا ثبوت ہے،ایک کروڑ ملازمتیں دینے والوں نے 12لاکھ افراد روزگار سے محروم کئے ہیں،آئی ایم ایف ملازمین حکومت نے عوام الناس کو مزید 900 کھرب روپے کے قرض میں جکڑ دیاہے،وزیر خزانہ آئی ایم ایف کا مزید 35ارب ڈالر کا بوجھ ڈالنے کا اعلان کر رہے ہیں۔نیرحسین بخاری نے مزید کہا کہ نالائق کپتان کیوجہ سے معاشی کشتی ڈگمگا رہی ہے،سفارتی ، پارلیمانی معاشی محازوں ہر تاریخ کی ناکام ترین حکومت مسلط ہے،زاتی مفادات کے اسیر ٹولے نے ملک کو گھمیر صورت حال سے دوچار کر دیاہے،حکمران خاندان دن بدن خوشحال اور عوام مسلسل بے حال ہو گئے ہیں،دال روٹی سبزی عوام الناس کی دسترس سے بائر کر دی گئی ہے،علاج معالجہ رہائش تعلیم روزگار مسائل کے پہاڑ بن گئے ہیں۔(رڈ)

Leave A Reply

Your email address will not be published.