بحیرہ عرب میں آئل ٹینکر پر حملے میں ایران ملوث ہے، یمن کا الزام

0

صنعاء (این این آئی)یمن کی آئینی حکومت نے بحیرہ عرب میں خلیج عدن کی طرف سفر کرنے والے ایک تیل بردار جہاز پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے پرایران کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمنی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ بحیرہ عرب میں آئل ٹینکر پر حملے کے پیچھے ایرانی پاسداران انقلاب کی سازش ہے۔یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے ذریعہ کئے گئے دہشت گردانہ حملے میں بحیرہ عرب میں تیل کے ایک ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں چار ریمورٹ کنٹرول کشتیاں استعمال کی گئیں تاہم عرب اتحادی فوج نیایران کی مدد سے کی گئی دہشت گردی اور تخریب کاری کی یہ کوشش ناکام بنا دی ہے۔ یمنی وزیر نے آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی مال بردار جہازوں پر ایرانی حملوں کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ تہران پہلے بھی اس طرح کی تخریبی سرگرمیوں میں پیش پیش رہا ہے۔یمن کے وزیر اطلاعات نے بحیرہ احمر، آبنائے باب المندب اور خلیج عدن میں دہشت گردی کے حملوں کو ناکام بنانے اور بین الاقوامی آبی گذرگاہوں کی بحالی کے عرب اتحادی فوج کی کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی باغی نہ صرف یمن بلکہ اس کے پڑوسی اور دوسرے عالمی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.