فلسطین میں سات افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق، چرچ آف نیٹیوٹی بند

0

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطینی وزارت صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی علاقوں میں 7 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت کی سفارشات اور بیت المقدس کے گورنر کی ہدایات کے بعد میں حکام نے بیت المقدس میں چرچ آف نیٹیوٹی کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔بیت المقدس گورنری میں کرونا وائرس کے مشتبہ واقعات کے بعد وزارت صحت نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے بیت المقدس میں اسکولوں ، مساجد اور گرجا گھروں کو بند کرنے کی سفارش کی تھی۔فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے محکمہ صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ بیت المقدس میں تمام تعلیمی اداروں اور تربیتی مراکز کو 14 دن کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام سرگرمیاں، سیمینارز، کانفرنسیں، سماجی پروگرامات اور کھیلوں کی سرگرمیاں بند کردی گئی ہیں۔بیت المقدس کے علاوہ تاریخی شہر اریحا اور وادی اردن میں بھی ہنگامی حالت نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ فلسطینی ہوٹلوں میں سیاحوں کو ٹھہرانے پر پابندی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت صحت نے کہا کہ بیت المقدس گورنری کے ایک ہوٹل میں کرونا وائرس کے متعدد مشتبہ واقعات سامنے ہیں۔ وزارت صحت نے جمعرات کو ایک پریس بیان میں کہا کہ حکام کرونا ٹیسٹ کی رپورٹس کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ادھر ایک دوسری رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے کرونا وائرس کے شبے میں 50 ہزار افراد کی نقل وحرکت گھروں تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.