کرونا وائرس میں مبتلا ایرانی مرکزی بینک کے چھ ملازمین ہلاک

0

تہران (این این آئی)ایران میں حکومتی اہلکاروں میں کرونا وائرس بڑے پیمانے پر پھیلنے کی اطلاعات ہیں۔ تقریبا ہر نئے دن اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے والوں کے مزید کیس سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ایرانی میڈیا نے بتایا کہ تہران سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمنٹ فاطمہ رہبر کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔ فاطمہ کی حالت بہت خراب ہے۔ اس سے قبل ایرانی عدلیہ کے معاون علی خلفی اور شام میں ایران کے ایک سابق سفیر حسین شیخ الاسلام کرونا وائرس میں مبتلا ہو کر موت کا شکار ہو چکے ہیں۔ادھر ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی نے انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا وائرس میں مبتلا ان کے چھ ملازمین فوت ہو گئے ۔ایرانی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو قابو میں کرنے کے لیے گذشتہ ہفتے بینکوں اور سرکاری دفاتر میں ڈیوٹی کے اوقات آدھے کر دینے کا اعلان کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.