تین دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والے آج قوم کے سامنے اپنی ناکامیوں کو قبول رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

0

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کی معاو ن خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فر دوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تین دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والے آج قوم کے سامنے اپنی ناکامیوں کو قبول رہے ہیں،پاکستان کے عوام عمران خان کو وزیراعظم منتخب کرکے نیا راستہ تلاش کر چکے ہیں، عمران خان عوام کے وہ مقبول رہنما ہے جنھوں نے حقیقی عوامی راج قائم کیا۔جمعہ کو ٹویٹر پر اپنے بیان میںمعاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہد خاقان صاحب آپ کا یہ  بیان ’’ماضی کے ماڈل ملکی مسائل حل نہ کر سکے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے‘‘ اعتراف جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والے آج قوم کے سامنے اپنی ناکامیوں کو قبول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کو وزیراعظم منتخب کرکے نیا راستہ تلاش کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام 2خاندانوں کی موروثی وسیاسی ماڈل سے بیزار ہیں،عوام کی دہائی ہے کہ اب یہ ان پر دوبارہ مسلط نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت کی باتیں کرنے والے اپنے دور میں آئینی ترمیم کرکے بادشاہ سلامت بننے کی کوشش کرتے رہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ’’کمپنی سیاست‘‘میں تمام شیئرز خاندان ہی کے پاس رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جمہوریت یہ تھی کہ بڑا بھائی خود وزیراعظم، چھوٹا وزیراعلیٰ،بھتیجا سب سے بڑے صوبے کا مختاراعلی اور صاحبزادی ’’سوپروزیراعظم‘‘کا درجہ رکھتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے وہ مقبول رہنما ہے جنھوں نے حقیقی عوامی راج قائم کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم (آج)کراچی پہنچ کر عوامی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور کراچی کے مسائل کے تدارک کے لیے طے کردہ ترجیحات  کا جائزہ لیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.