شاہ محمود قریشی سے اردن کیلئے نامزد پاکستانی سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ عمر فاروق کی ملاقات

0

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اردن کیلئے نامزد پاکستانی سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ عمر فاروق برکی نے ملاقات کی ،وزیر خارجہ نے نامزد سفیر کو اردن میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دیں۔جمعہ کو اردن کے لیے نامزد پاکستانی سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ عمر فاروق برکی نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔وزیر خارجہ نے میجر جنرل ریٹائرڈ عمر فاروق برکی کو بطور سفیر اردن تعیناتی پر مبارکباد دی۔وزیر خارجہ نے نامزد سفیر کو پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔ وزیر خارجہ نے نامزد سفیر کو اردن میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دیں۔نامزد سفیر اردن نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خدمات سر انجام دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.