حکومت کاملک میں وبائی امراض کی روک تھام اور نظام کیلئے لائحہ عمل تیار کر نے ،وبائی امراض کی روک تھام کیلئے ڈی ایس آر یو قائم کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں وبائی امراض کی فوری روک تھام اور نظام کیلے لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے وبائی امراض کی روک تھام کیلئے ڈی ایس آر یو قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔جمعہ کومعا ون خصو صی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کرونا وائرس سے بچاؤ کا جائزہ اجلاس ہوا ۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر سید توقیر شاہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت پاک فوج کے نمائندے شریک ہو ئے ۔اجلاس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تمام ایئرپورٹس اور زمینی راستوں پر سکریننگ کا موثر نظام موجود ھے ،پانچ مارچ کو 22000 مسافروں کی سکریننگ ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک سات لاکھ نوے ہزار مسافرین کی زمینی اور ہوائی راستوں پر سکریننگ کی ۔اجلا س میں ملک بھر میں میں وبائی امراض کی فوری روک تھام اور نظام کیلئے  لایحہ عمل تیار کر تے ہوئے وبائی امراض کی روک تھام کیلئے ڈی ایس آر یو قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اس کا مقصد وبائی امراض کی مسلسل نگرانی  اور فوری کارروائی کا مربوط نظام ملک میں موجود ھو ۔ڈی ایس آر یو قابل ڈاکٹرز او ماہرین صحت پر مشتمل ہو گا جو وبائی امراض کی روک تھام کیلئے کلیدی رول ادا کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.