جامعات میں 50 ہزار سکالرشپس فراہم کر رہے ہیں، شفقت محمود

0

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر تعلم شفقت محمود نے کہا ہے کہ جامعات میں 50 ہزار سکالرشپس فراہم کر رہے ہیں، ان لوگوں کو سکالرشپس کی فراہمی کو یقینی بنانا ھوگا جو فیس جمع نہیں کرسکتے۔جمعہ کو وفاقی وزیر شفقت محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکالرشپس کی تعداد کو بڑھا رہیں ہیں،جامعات میں 50 ہزار سکالرشپس فراھم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جامعات کی فنڈنگ بڑا مسئلہ بہت جلد حل کرنا ھے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کو سکالرشپس کی فراہمی کو یقینی بنانا ھوگا جو فیس جمع نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ فکلیٹی اور سٹاف کی نسبت کو نسبت کے حساب سے یقینی بنانا ھوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اس حوالے سے فارمولا مرتب کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.