سعودی عرب، نیوم سٹی پراجیکٹ، 6ہزار نوجوانوں کا تربیتی پروگرام

0

ریاض: سعودی عرب میں نیوم کمپنی نے دنیا کے سب سے بڑے سیاحتی، سائنسی، تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبے کے لیے کئی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔چھ ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو آئندہ پانچ برس تک تکنیکی مہارت، منصوبے نافذ کرنے اور چلانے میں کام آنے والی معلومات کی تربیت دی جائے گی۔العربیہ نیٹ کے مطابق منصوبے کے مختلف پروگراموں پر عملدرآمد کرنے کے لیے سعودی نوجوان تیار کیے جائیں گے۔یہ نوجوان نیوم منصوبے میں کلیدی کردارادا کریں گے. نیوم منصوبہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ہے۔پروگرام کے مطابق پہلے سال ایک ہزار نوجوانوں کو سیاحت، ہوٹلنگ اور سائبر سیکیورٹی کے شعبوں میں شریک کیا جائے گا۔نیوم اکیڈمی میں جس کا اعلان جنوری 2020 میں کیا گیا تھا، سعودی نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی. تبوک ریجن کے باشندوں کو ترجیحی بنیادوں پر لیا جائے گا۔نیوم کمپنی کے چیئرمین انجینیئر نظمی النصر نے بتایا کہ تبوک کے ہزاروں نوجوان نیوم کے معمار بنیں گے. آس پاس کے علاقوں کے باشندوں کو بھی شامل کیا جائے گا تاہم ترجیح تبوک کے رہائشیوں کو دی جائے گی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.