یمن،حوثی باغیوں کی جانب سے جنگ بندی کی 2400خلاف ورزیاں

0

صنعاء:  عرب اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں نے صنعا کمشنری سے شہری حدود کے اندر رہتے ہوئے عمران اور صعدہ کمشنری پر میزائل داغے ہیں،حوثی باغیوں کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد 2400 خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں۔ایک میزائل عمران کمشنری میں جبکہ دوسرا 148 کلو میٹر دور صعدہ کمشنری میں گرا۔سعودی خبررساں ایجنسی نے کرنل المالکی کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے شہری علاقوں پر میزائل حملے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں جس سے سیکڑوں انسانی جانیں خطرے سے دوچار ہیں۔کرنل المالکی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بیلسٹک میزائل حملے دراصل ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کا اعلان 9 اپریل کو کیا گیا تھا۔اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل المالکی نے مزید کہا کہ اب تک حوثی باغیوں کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد 2400 خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں جس میں مختلف نوعیت کا بھاری اور ہلکا اسلحہ استعمال کیا گیا ہے۔اتحادی فورسز کی جانب سے اس امر کی بھی یقین دہانی کرائی گئی کہ فورسز کی اعلی قیادت جنگ بندی کے قوانین کی خلاف ورزیوں جس سے یمن میں شہریوں کی جانوں کو سخت خطرے لاحق ہیں کا تدارک لازمی ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.