کورونا سے بچنے کا واحد حل گھروں میں رہنا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

0

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے،گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کرتے ہوئے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچاسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر شہریوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے،گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سماجی فاصلے برقرار رکھنے پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے، شہریوں سے ایک بار پھر اپیل کرتا ہوں کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں،عوام کے تعاون سے ہی کورونا پر قابوپایا جا سکے گا۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا سے بچنے کا واحد حل گھروں میں رہنا ہے،میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہو گا، اس کے علاوہ کورونا سے بچاؤ کے لئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد عوام کو کورونا سے بچانا ہے،لاک ڈاؤن کے دوران عوام گھر وں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.