ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا اصولی فیصلہ

0

اسلام آباد: ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا،پنجاب،بلوچستان اور سندھ حکومت نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت اور خیبر پختونخوا نے حمایت کر دی۔بدھ کواسلام آبادوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں تمام صوبائی وزرا نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلا کا خدشہ ہے، تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں، تاہم خیبر پختونخوا نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کر دی۔ صوبوں میں اتفاق نہ ہونے پر معاملہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.