سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی صالح محمد ناصر کا محکمہ لوکل گورنمنٹ کے جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کا معیار بہتر و یقینی بنانے کے لیے کوئٹہ شہر و گردونواح کا دورہ کیا

0

کوئٹہ :۔سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی صالح محمد ناصر کا محکمہ لوکل گورنمنٹ کے جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کا معیار بہتر و یقینی بنانے کے لیے کوئٹہ شہر و گردونواح کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا غیر معیاری کام پر متعلقہ افیسران اور ٹھیکیدار کی سرزنش بھی کی انہوں نے شہر میں جاری ترقیاتی اسکیمات جن میں شہباز ٹاون میں سوریج لائن۔پارسی گریویارڈ میں بورنگ اور ٹف ٹائل خروٹ آباد میں ریٹنگ وال اور کچرے کا معائنہ اور خروٹ آباد کے مختلف گلیوں میں سوریج لائن اور ٹف ٹائل کے مکمل اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈی جی لوکل گورنمنٹ ظفرعزیز زہری۔وزیر اعلی کے پی آر او کامران اسد۔ڈائریکٹر ٹیکنیکل اختر بلوچ بھی موجود تھے سیکرٹری صالح محمد ناصر کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کا معیار بہتر بنانے کے لیے وہ بذات خود اس کا معائنہ کررہے ہےانہوں نے موقع پر موجود آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کاموں کے معیار کا خاص خیال رکھے تاکہ ان ترقیاتی کاموں کے بہتر نتائج عوام تک صیح مانو میں پہنچ سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.