گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر قسم کی ترقی کی بنیاد ہے

0

گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر قسم کی ترقی کی بنیاد ہے اور قوموں کی ترقی اور عروج کا راز بھی تعلیم ہی میں مضمر ہے. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ بلوچستان میں کھیل کے حوالے سے صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے مگر ضروری سہولیات اور مواقعوں کی عدم دستیابی کے سبب نوجوان اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے قاصر ہیں. انہوں نے اس یقین اور امید کا اظہار کیا کہ شاہد خان آفریدی جیسے مایہ ناز کرکٹر بلوچستان کے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر متعارف کرانے میں ایک کردار ادا کریں گے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف کرکٹر اور سابق کپتان شاید خان آفریدی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران شاہدخان آفریدی نے کروناوائرس سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات کے حوالے سے اظہاریکجہتی کرتے ھوئے کہا کہ ہم گزشتہ تین ماہ سے اپنی فاونڈیشن کی مدد سے ملک بھر کے مستحق آور غریب خاندانوں کو راشن پہنچا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بہت ملنسار اور محبت کرنے والے ہیں یہاں آکر خوشی محسوس ہوئی. معروف کرکٹر نے گورنر بلوچستان کو یقین دلایا کہ ھماری فاونڈیشن مستقبل میں بھی صوبے کی غریب عوام کی خدمت کیلئے پیش پیش رہیگی. #

Leave A Reply

Your email address will not be published.