میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور محکمہ بی اینڈ آر کی مشترکہ کارروائی.

0

ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کے ہدایات کے مطابق چیف سینیٹیشن آفیسر انور لہڑی اور محکمہ بی اینڈ آر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر غلام دستگیر زہری کی نگرانی میں سبزل روڈ کے برساتی نالے کی صفائی کے کام کا آغاز سبزل روڈ کلی شاہوزئی سے گولی مار چوک کی جانب ہوا جو شیڈول کے مطابق مختلف علاقوں میں کی جائے گی. چیف سینیٹیشن آفیسر انور لہڑی کا موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جناب ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کے احکامات پر اطراف کے علاقوں میں موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے جس کے پہلے فیز میں برساتی نالوں کی فرش تک صفائی سے آغاز کر دیا گیا ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ صفائی ہونے کے بعد اسکی برقرآری میں عوام الناس کا بہت اہم کردار ہے، انھوں نے کہا کہ ہمیں دیگر کے ساتھ ساتھ نالوں میں اور سڑکوں پر پھینکے جانے والے کچرے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا پڑتا ہے، لہٰذا عوام اور تاجر برادری اس ضمن ہمارے ساتھ تعاون کریں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.