شہباز بتائیں، کیا بھارت پر حملہ کردوں؟ ، وزیراعظم عمران خان کا قائد حزب اختلاف کی تنقیدکا جواب

شہباز بتائیں، کیا بھارت پر حملہ کردوں؟ ، وزیراعظم عمران خان کا قائد حزب اختلاف کی تنقیدکا جواب

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بتائیں، کیا بھارت پر حملہ کردوں؟۔ منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی تقریر پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگر کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے تو سارا برصغیر اٹھ جائے گا، ن لیگ بتائے اس کی حکومت نے کشمیریوں کے لئے کیا کیا تھا؟۔ انہوں نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ آپ مجھے تجویز دیں کہ وہ کونسا کام میں نے نہیں کیا؟ کیا میں بھارت پر حملہ کردوں؟۔وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاک بھارت تعلقات پر نہیں، پاک امریکا دو طرفہ تعلقات پر ملنے گئے تھے۔عمران خان نے مزید کہا کہ جو میرا نظریہ تھا اس نظریئے پر ہم افغانستان پر بات کر رہے ہیں، میں کہہ رہا تھا کہ افغانستان کا ملٹری حل نہیں، آج امریکا مان گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت نے مسلسل کہا کہ افغانستان کا حل فوجی نہیں ہے، مجھے خوشی ہے کہ آج امریکا ہمارے پوائنٹ آف ویو پر متفق ہوا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم او آئی سی ممالک کے سفیروں سے رابطہ کر رہے ہیں، ہر فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے، شہباز شریف بتائیں جب کشمیری تکلیف میں تھے تو آپ کی حکومت کی کونسی ڈپلومیٹنگ وژن تھی؟

اپنا تبصرہ بھیجیں