بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جشن آزادی کھیلوں کا آغاز

بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جشن آزادی کھیلوں کا آغاز

ڈیرہ مراد جمالی(زیبائے پاکستان آئی این پی)بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جشن آزادی ڈسٹرکٹ نصیر آباد کے کھیلوں کا آغاز کر دیا گیا۔بیڈ منٹن ایونٹ کا افتتاح اسٹنٹ کمشنر نصیر آباد جناب غلام حسین بھنگر صاحب نے کیا۔ان کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اور انھوں نے باقاعدہ شارٹ کھیل کر ایونٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نصیر آباد رحیم بخش جویو بیڈ منٹن ایسوسیشن نصیر آباد کے صدر عبدالمنان گرانی ADEO نصیر آباد عبد الغفار عابد عبدالکریم بلوچ فٹبال ایسوسیشن کے سیکرٹری خان جان بنگزء سینئر فٹبالر کیپٹن غلام رسول ڈومکی استاد ظہور احمد کورار خوشحال خان ڈومکی عمران مگسی خالد گرانی قیوم گرانی علی شیر ڈومکی ناصر رند دیگر نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ایونٹ کے افتتاحی مقابلے میں ینگ اسٹار کلب نے ایریگیشن کلب کو شکست دی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے سی غلام حسین بھنگر نے حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے نوجوان نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ حصہ لینا چاہیے یوم آزادی کے حوالے سے کھیلوں کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں نصیر آباد میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں